: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بن جانے کے بعد غیر قانونی سلاٹر
ہاوس بند کرنے کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد
الدین اویسی نے بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے۔ خیال رہے کہ یوپی میں مسلمانوں
کی ایک بڑی آبادی گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس پابندی کا سب سے
زیادہ اثر مسلم آبادی کی تجارت پر ہی پڑ رہا ہے۔
اسدالدین اویسی نے نے کہا کہ یوپی میں گوشت بندی کی وجہ سے مسلمانوں کو بے
روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اویسي نے کہا کہ
حکومت کے اس فیصلہ سے 15
لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہے، گھر برباد ہو رہے ہیں، ایک طرف یوپی
انتخابات میں بی جے پی نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا دوسری طرف حکومت
انہیں بے روزگار بھی کر رہی ہے۔
میرٹھ میں وندے ماترم تنازع پر انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے
کہ انگریزوں کے خلاف ہندو مسلمان مل کر لڑے ، لیکن کبھی کسی نے نہیں کہا
تھا کہ پہلے آپ وندے ماترم کہئے۔ دراصل حکومت کی منشا ملک کو ہندو راشٹر
بنانے کی ہے اور یوپی سے اس کی شروعات کر دی گئی ہے۔